سعودی عرب کے مکہ، جدہ سمیت چار علاقوں میں ہنگامی الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا

0
سعودی عرب کے مکہ، جدہ سمیت چار علاقوں میں ہنگامی الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا

سعودی عرب کے مکہ، جدہ سمیت چار علاقوں میں ہنگامی الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

: سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے مکہ مکرمہ، جدہ، طائف اور ینبع میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر ہنگامی انتباہ جاری کرنے کے چند منٹ بعد واپس لے لیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، شہری دفاع نے ابتدائی طور پر متعلقہ علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر قریبی محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی تھی۔

الرٹ واپس لینے کے بعد حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے یا ان کے خلاف کارروائی سے متعلق تصاویر اور معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے بھی خبردار کیا۔

رپورٹ کے مطابق، ہنگامی انتباہ جاری کرنے کی وجہ واضح نہیں کی گئی، جبکہ میزائل یا ڈرون کی موجودگی اور کسی ممکنہ جانی یا مالی نقصان سے متعلق بھی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے