ٹرمپ کی ایران کو حملے کی دھمکی، کہا معاہدہ بھی ممکن ہے

0
ٹرمپ کی ایران کو حملے کی دھمکی، کہا معاہدہ بھی ممکن ہے

ٹرمپ کی ایران کو حملے کی دھمکی، کہا معاہدہ بھی ممکن ہے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر کل ہی حملہ کر سکتا ہے، تاہم تہران اب بھی معاہدہ کرکے مزید فوجی کارروائی سے بچ سکتا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران پر حملے کے آپشن پر غور کر رہا ہے اور ممکن ہے کہ کارروائی کل ہی کر دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم سوال یہ ہے کہ آیا تہران معاہدے کی پاسداری کرے گا یا نہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کا مقصد ایران کو مستقبل میں جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکنا ہے۔ ان کے مطابق بی ٹو بمبار طیاروں کے ذریعے امریکا کی سابقہ کارروائی بھی اس بات کی ضمانت نہیں دے سکی کہ یہ مقصد مستقل طور پر حاصل ہو گیا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ممکن ہے امریکا اس معاملے کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے مزید کارروائی کرے یا ایران معاہدے پر آمادہ ہو جائے، تاہم دونوں صورتوں میں ان کے بقول امریکا کو کامیابی حاصل ہوگی۔

دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکی حکام اور منصوبہ بندی سے آگاہ افراد کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی افواج نے امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملوں کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے اور کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان اور قطر نے سفارتی کوششیں کیں۔ خبر کے مطابق ان کوششوں کے نتیجے میں جون میں اسلام آباد میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی ہوئے، تاہم آبنائے ہرمز میں آزادانہ جہاز رانی سمیت دیگر معاملات پر اختلافات کے باعث مذاکراتی عمل تعطل کا شکار ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے