عالمی امن اور یوکرین جنگ بندی پر بڑی پیش رفت: چین، امریکا اور روس کی اہم سہ فریقی بیٹھک آج ہوگی
عالمی امن اور یوکرین جنگ بندی پر بڑی پیش رفت: چین، امریکا اور روس کی اہم سہ فریقی بیٹھک آج ہوگی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
شینزن: دنیا کے امن، جوہری معاملات اور یوکرین روس جنگ بندی جیسے اہم عالمی مسائل کے حل کے لیے چین، امریکا اور روس کی بڑی سہ فریقی بیٹھک آج لگے گی۔
چین کے شہر شینزن میں چینی صدر شی جن پنگ کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اس اہم اجلاس سے قبل امریکی اور روسی صدور کے درمیان گرم جوش مصافحہ ہوا، جہاں دونوں رہنماؤں نے نہایت خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے کا خیرمقدم کیا۔
اس عالمی سطح کی اہم ملاقات کے حوالے سے روس کے صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سہ فریقی بیٹھک کے ذریعے عالمی امن اور تنازعات کے حل کے لیے مثبت اور ٹھوس نتائج برآمد ہوں گے