وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی معاون خصوصی عہدے سے برطرف
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی معاون خصوصی مشال اعظم یوسفزئی کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے مشال اعظم کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
مشال یوسفزئی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےتصدیق کی کہ انہیں معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
