آئی ایم ایف وفد کی متوقع آمد: ایف بی آر کی کارکردگی اور معاشی اصلاحات بڑے چیلنجز

0
آئی ایم ایف وفد کی متوقع آمد: ایف بی آر کی کارکردگی اور معاشی اصلاحات بڑے چیلنجز

آئی ایم ایف وفد کی متوقع آمد: ایف بی آر کی کارکردگی اور معاشی اصلاحات بڑے چیلنجز


بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد آئندہ ماہ کے وسط تک پاکستان کے دورے پر آنے کا امکان ہے، جہاں بجٹ 2026-27 کی تیاری اور اہم معاشی اہداف پر تفصیلی مذاکرات کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وفد کو سب سے بڑا چیلنج فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کمزور کارکردگی کی صورت میں درپیش ہوگا، کیونکہ ٹیکس اہداف بارہا پورے نہ ہونے سے ادارے پر تحفظات برقرار ہیں۔

آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور ریونیو بڑھانے کے لیے دباؤ برقرار رکھا جائے گا، جبکہ ڈیجیٹل ٹیکس نظام اور انوائسنگ کے لازمی نفاذ پر بھی زور دیا جائے گا تاکہ وصولیوں میں بہتری لائی جا سکے۔

اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضے میں کمی، اور بجلی و گیس کے نرخوں میں ایڈجسٹمنٹ پر بھی مشاورت متوقع ہے۔

وفد نجکاری پروگرام، سرکاری اداروں کی اصلاحات، گورننس کی بہتری، شفافیت اور کرپشن کے خلاف اقدامات پر بھی بات چیت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ جائزہ اجلاس میں کارکردگی کی بنیاد پر آئی ایم ایف کی جانب سے نئی قسط کے اجرا کا فیصلہ کیا جائے گا، جبکہ اہداف حاصل نہ ہونے کی صورت میں مزید سخت شرائط عائد ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے