پی ایس ایل 11: آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز بمقابلہ راولپنڈیز
پی ایس ایل 11: آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز بمقابلہ راولپنڈیز
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے آج کے دن 2 دلچسپ میچز ہوں گے۔ پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا، جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز کی ملاقات راولپنڈیز سے ہوگی۔
پوائنٹس ٹیبل کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ چھٹے نمبر پر ہے۔ کوئٹہ کی قیادت سعود شکیل کریں گے، جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی شاداب خان کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان سلطانز نے حیدر آباد کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ حیدر آباد کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ملتان سلطانز کو 226 رنز کا ہدف دیا۔ ملتان سلطانز نے یہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جس میں صاحبزادہ فرحان 106 رنز، سٹیو سمتھ 46، عرفات منہاس 26 اور شان مسعود 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
آج کے میچز شائقین کرکٹ کے لیے مزید سنسنی خیز مقابلے پیش کریں گے اور دونوں لیگ میچز پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشنز کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔