پی ایس ایل 11: آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے

0
پی ایس ایل 11: آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے

پی ایس ایل 11: آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے 13ویں میچ میں آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 11 میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج کا میچ شائقینِ کرکٹ کے لیے ایک اور دلچسپ مقابلہ ثابت ہونے کی توقع ہے۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈی کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب میچ کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس افسران کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ریزرو نفری کو سکیورٹی اور لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی کے لیے روانہ کرنے سے قبل بریفنگ بھی دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مکمل چوکسی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں تاکہ میچ پرامن ماحول میں منعقد ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے