ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا موسمی سسٹم داخل

0
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا موسمی سسٹم داخل

ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا موسمی سسٹم داخل

پاکستان میں موسم ایک بار پھر کروٹ لینے کو تیار ہے، کیونکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک نیا موسمی سسٹم ملک میں داخل ہو چکا ہے جو متعدد شہروں کو متاثر کرے گا۔

لاہور میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور فضا میں خنکی محسوس کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ نمی کا تناسب 70 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

دوسری جانب کراچی میں کل سے 7 اپریل تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جہاں بعض مقامات پر گرج چمک، تیز ہواؤں اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ دوپہر کے بعد کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ درجہ حرارت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، صبح کے وقت پارہ 13 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دن میں 22 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہواؤں کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 72 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے۔ یہ سلسلہ 9 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے