بنگلادیش کرکٹ بورڈ میں بحران شدت اختیار کر گیا، مزید 3 ڈائریکٹرز نے استعفیٰ دے دیا

0
بنگلادیش کرکٹ بورڈ میں بحران شدت اختیار کر گیا، مزید 3 ڈائریکٹرز نے استعفیٰ دے دیا

بنگلادیش کرکٹ بورڈ میں بحران شدت اختیار کر گیا، مزید 3 ڈائریکٹرز نے استعفیٰ دے دیا

ڈھاکہ: بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) میں جاری بحران شدت اختیار کر گیا ہے کیونکہ مزید تین ڈائریکٹرز شانیان تنیم، فیض الرحمان اور محراب عالم چوہدری نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ استعفیٰ ہفتے کے روز طویل بورڈ اجلاس کے بعد سامنے آئے، جس کے بعد چھ ماہ سے بھی کم عرصے میں مستعفی ہونے والے ڈائریکٹرز کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔

قبل ازیں یاسر محمد فیصل، اشتیاق صدیق اور امجد حسین نے بھی مختلف وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا تھا۔ تازہ استعفوں کی وجوہات باضابطہ طور پر واضح نہیں کی گئیں اور انہیں ذاتی فیصلے قرار دیا گیا ہے۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بورڈ امین الاسلام کی سربراہی میں شدید دباؤ کا شکار ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے انتخابات کی تحقیقات، حکومتی مداخلت کے الزامات اور انتظامی امور پر تنقید نے صورتحال کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب بی سی بی کے صدر امین الاسلام بلبل نے اپنے عہدے پر قائم رہنے کا اعلان کیا اور کہا: "میں کرسی چھوڑنے والا آخری شخص ہوں گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ میرا کردار صرف اضلاع سے کونسلرز کے نام طلب کرنے تک محدود تھا اور میں نے تحقیقاتی کمیٹی کو تحریری جواب جمع کرا دیا ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2025 کے انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات مکمل ہوکر حکومت کو رپورٹ پیش کی جا چکی ہے۔ وزارتِ کھیل نے بھی انتخابی عمل پر سوالات اٹھائے تھے۔ سابق کپتان تمیم اقبال نے بھی انتخابی عمل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے صدارتی دوڑ سے دستبرداری اختیار کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے