پاکستان کی سفارتی کوششیں فیصلہ کن مرحلے میں داخل، ایرانی سفیر کا اہم بیان

0
پاکستان کی سفارتی کوششیں فیصلہ کن مرحلے میں داخل، ایرانی سفیر کا اہم بیان

پاکستان کی سفارتی کوششیں فیصلہ کن مرحلے میں داخل، ایرانی سفیر کا اہم بیان

رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں ایک اہم اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے خیرسگالی اقدامات اور مختلف ممالک کے ساتھ سفارتی رابطے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

ایرانی سفیر کے مطابق یہ عمل اب ایک حساس مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور جلد ہی ان کوششوں کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے اور مختلف فریقین کے درمیان مذاکرات کو فروغ دینے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے