پنجاب میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

0
پنجاب میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پنجاب میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری


صوبہ پنجاب میں موسم ایک بار پھر تبدیل ہونے جا رہا ہے، جہاں محکمہ موسمیات نے بارشوں اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی ہے۔ صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق آج شام سے 8 اپریل تک صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، نارووال اور گردونواح میں بھی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔

حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ آسمانی بجلی کے دوران کھلے مقامات پر جانے سے گریز کریں اور محفوظ جگہوں پر رہیں۔ کسانوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فصلوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے