نسیم شاہ انجری کا شکار، غیر معینہ مدت کے لیے پی ایس ایل سے باہر
نسیم شاہ انجری کا شکار، غیر معینہ مدت کے لیے پی ایس ایل سے باہر
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے باہر ہوگئے ہیں۔
پی ایس ایل فرنچائز راولپنڈی پنڈیز نے بھی ان کی عدم دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران سائیڈ انجری کا شکار ہوئے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انجری کے باعث فاسٹ بولر غیر معینہ مدت کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں، جبکہ میڈیکل اسٹاف ان کی ریکوری کو مسلسل مانیٹر کر رہا ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ری ہیب اور فٹنس کلیئرنس کے بعد نسیم شاہ ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں ٹیم کو دستیاب ہو سکتے ہیں۔
راولپنڈی پنڈیز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹیم نسیم شاہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مکمل سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔