یونس خان کا سندھ میں کرکٹ کے فروغ کا مشن، اکیڈمیز کے قیام کی تجاویز پیش
یونس خان کا سندھ میں کرکٹ کے فروغ کا مشن، اکیڈمیز کے قیام کی تجاویز پیش
سابق ٹیسٹ کپتان Younis Khan نے Pakistan Cricket Board کے تعاون سے Sindh میں کرکٹ کے فروغ کا بیڑا اٹھا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یونس خان صوبے میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے، جبکہ دیگر معروف سابق کرکٹرز بھی اس مشن میں ان کا ساتھ دیں گے۔
یونس خان نے وزیر کھیل و امور نوجوانان سندھ Sardar Muhammad Bakhsh Mahar سے ملاقات کے دوران صوبے میں کرکٹ اکیڈمیز کے قیام اور نوجوان کھلاڑیوں کو معیاری کوچنگ فراہم کرنے سے متعلق تجاویز پیش کیں۔
سردار محمد بخش مہر نے یونس خان کے جذبے کو سراہتے ہوئے ان تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ Pakistan Cricket Board کے تعاون سے سندھ کرکٹ ٹیم کی تشکیل کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔