پاکستان عالمی برادری میں سرخرو، ترقی کا سفر جاری رہے گا

0
پاکستان عالمی برادری میں سرخرو، ترقی کا سفر جاری رہے گا

پاکستان عالمی برادری میں سرخرو، ترقی کا سفر جاری رہے گا

شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقوامِ عالم میں اپنا سر فخر سے بلند رکھتے ہوئے ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا۔

یومِ دستور (10 اپریل) کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم آئین پاکستان 1973 کی منظوری کا دن قومی جذبے سے منا رہے ہیں اور اس کے معماروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین عوام اور ریاست کے درمیان ایک مقدس معاہدہ ہے جو حقوق و فرائض کا واضح تعین کرتا ہے۔ وزیراعظم کے مطابق 10 اپریل 1973 کو منظور ہونے والا متفقہ آئین ملک میں پارلیمانی جمہوری نظام اور مضبوط ادارہ جاتی ڈھانچے کی بنیاد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 1973 کا آئین شہریوں کے بنیادی حقوق کا محافظ ہے اور ان کی فراہمی کے لیے قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ یہ آئین وفاقِ پاکستان اور قومی اتحاد کی ایک روشن علامت ہے، جہاں تمام اکائیاں مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو حاصل عزت و وقار اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے اور قوم اس پر شکر گزار ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے