خوشگوار موسم برقرار، 13 سے 17 اپریل کے دوران بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی
خوشگوار موسم برقرار، 13 سے 17 اپریل کے دوران بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج صبح کا آغاز ہلکی خنکی اور خوشگوار موسم کے ساتھ ہوا، جبکہ سورج کی روشنی نے دن کو روشن بنا دیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی اسی سطح کے قریب رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے، جبکہ 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، جس سے موسم مزید خوشگوار محسوس ہو رہا ہے۔
ادارے کے مطابق آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں اور موسم خشک رہے گا، تاہم 13 سے 17 اپریل کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے موسم میں واضح تبدیلی آ سکتی ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ دنوں کے ممکنہ موسمی حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔