گوادر میں 10 ارب ڈالر کی آئل ریفائنری کا منصوبہ، سعودی آرامکو اور پاکستانی کمپنیوں کی شراکت متوقع
گوادر میں 10 ارب ڈالر کی آئل ریفائنری کا منصوبہ، سعودی آرامکو اور پاکستانی کمپنیوں کی شراکت متوقع
سعودی عرب کی جانب سے گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کیلئے تقریباً 10 ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی کمپنی آرامکو پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مل کر اس منصوبے پر کام کرے گی۔ اس مجوزہ ریفائنری منصوبے کو 20 سال تک ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
منصوبے میں شامل پاکستانی کمپنیوں میں پاکستان اسٹیٹ آئل، او جی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ آئل ریفائنری کی یومیہ پیداواری صلاحیت تقریباً 4 لاکھ بیرل تک ہو سکتی ہے، جبکہ اس منصوبے میں پاکستانی کمپنیوں کی 40 سے 45 فیصد تک شراکت متوقع ہے۔