ٹرمپ کا دعویٰ: ایران سے مذاکرات مثبت، مگر جوہری معاملہ بدستور حل طلب

0
ٹرمپ کا دعویٰ: ایران سے مذاکرات مثبت، مگر جوہری معاملہ بدستور حل طلب

ٹرمپ کا دعویٰ: ایران سے مذاکرات مثبت، مگر جوہری معاملہ بدستور حل طلب

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ ملاقات “بہت اچھی” رہی اور کئی نکات پر اتفاق بھی ہوا، تاہم سب سے اہم مسئلہ یعنی جوہری پروگرام پر پیش رفت نہ ہو سکی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جوہری ایران کا معاملہ اب بھی سب سے بڑا اختلافی نکتہ ہے، جس پر دونوں فریقین کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کی بحریہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی نگرانی اور ممکنہ طور پر انہیں روکنے کا عمل فوری طور پر شروع کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس اہم بحری راستے پر آزادانہ آمد و رفت کو یقینی بنانا چاہتا ہے، لیکن ایران نے اس میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی موجودگی کا عندیہ دیا ہے، جن کے بارے میں مبینہ طور پر صرف ایران ہی جانتا ہے۔

امریکی صدر نے ایران کے اقدامات کو “عالمی بھتہ خوری” قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور دیگر ممالک کسی قسم کی ٹول فیس یا دباؤ قبول نہیں کریں گے۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہے، اور اگر صورتحال مزید بگڑتی ہے تو اس کے اثرات پوری دنیا کی معیشت پر پڑ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے