بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز: پاکستان کا 16 رکنی اسکواڈ اعلان، سرفراز احمد ہیڈ کوچ مقرر
بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز: پاکستان کا 16 رکنی اسکواڈ اعلان، سرفراز احمد ہیڈ کوچ مقرر
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ شان مسعود ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ اسکواڈ میں چار نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسکواڈ کے پانچ کھلاڑی پہلے ہی لاہور میں جاری نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے ریڈ بال کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں۔
قومی ٹیم 27 اپریل کو کراچی میں کیمپ جوائن کرے گی، جو یکم مئی تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد ٹیم 2 مئی کو بنگلادیش کے لیے روانہ ہوگی۔
پی ایس ایل 11 میں شریک کھلاڑی اپنی اپنی ٹیموں کے میچز مکمل ہونے کے بعد قومی کیمپ میں شامل ہوں گے۔
دوسری جانب سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو بنگلادیش ٹور کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ سابق کرکٹرز اسد شفیق اور عمر گل بالترتیب بیٹنگ اور بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔