پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی، شاندار استقبال

0
پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی، شاندار استقبال

پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی، شاندار استقبال

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی جہاں 155 عازمین کا پرتپاک اور باوقار استقبال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق عازمین کو پہنچتے ہی بہترین سہولیات کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ استقبال کے موقع پر ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر مدینہ زاہد سہیل، کوآرڈینیٹر مدینہ کاشف حسین اور ڈائریکٹر مکہ عارف اسلم راؤ نے عازمین کا خیر مقدم کیا۔

تقریب کے دوران عازمین پر پھول نچھاور کیے گئے اور تحائف پیش کیے گئے، جبکہ سعودی ثقافتی خوش آمدیدی نغموں نے ماحول کو روحانی رنگ دیا۔

عازمین کو مرکزیہ کے علاقے میں معیاری رہائش فراہم کی گئی ہے اور ان کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ عبادات اور نقل و حرکت میں آسانی کے لیے نسک کارڈز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

مہمان نوازی کے تحت عازمین کی تواضع مشروبات، کھجور اور معیاری ناشتے سے کی گئی۔ حکام نے انتظامات کی خود نگرانی کی تاکہ ہر مرحلے پر اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

عازمین نے وزارتِ مذہبی امور پاکستان اور حج مشن پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور انتظامات کو خوش آئند قرار دیا۔

حکام کے مطابق آئندہ پروازوں کے لیے بھی اسی نوعیت کے مؤثر انتظامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ ہر عازمِ حج کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے