محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

0
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)محکمۂ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں بارش ہو سکتی ہے جبکہ گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ادھر چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، بونیر اور کوہستان سمیت مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ اور باجوڑ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا، تاہم ژوب اور خضدار میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے