پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس میں 364 پوائنٹس کمی

0
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس میں 364 پوائنٹس کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس میں 364 پوائنٹس کمی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 364 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 73 ہزار 574 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

دن بھر کے اب تک کے کاروبار میں انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 625 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک بھی گیا، جبکہ 1 لاکھ 73 ہزار 587 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز انڈیکس 1 لاکھ 73 ہزار 939 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے