محمد رضوان کا بڑا اعتراف: “ایسی کارکردگی پر ٹیم میں میری جگہ نہیں بنتی”
محمد رضوان کا بڑا اعتراف: “ایسی کارکردگی پر ٹیم میں میری جگہ نہیں بنتی”
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران اپنی حالیہ کارکردگی پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بگ بیش لیگ کے دوران ہی انہوں نے فاسٹ بولر حارث رؤف سے خود اعتراف کیا تھا کہ موجودہ فارم کی بنیاد پر ان کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی، تاہم اس کا مطلب ہمت ہارنا نہیں ہے۔
رضوان نے کہا کہ وہ وہی کھلاڑی ہیں جن کے بارے میں پہلے کہا جاتا تھا کہ وہ چھکے نہیں لگا سکتے، مگر انہوں نے محنت سے خود کو منوایا۔ ان کے مطابق انسان سے غلطی ہوتی ہے، اور ان کی حالیہ خراب کارکردگی کی ایک وجہ ممکنہ طور پر کم محنت بھی ہو سکتی ہے، لیکن وہ کرکٹ سے اپنی محبت اور لگن جاری رکھیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ خود احتسابی پر یقین رکھتے ہیں اور اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مزید محنت کریں گے۔