حج فلائٹ آپریشن میں تیزی، ہزاروں عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچ گئے
حج فلائٹ آپریشن میں تیزی، ہزاروں عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچ گئے
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ملک بھر میں جاری حج فلائٹ آپریشن میں تیزی آ گئی ہے، جس کے تحت اب تک 21 پروازوں کے ذریعے 5 ہزار 250 سرکاری عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق آج 13 مزید حج پروازوں کے ذریعے 3 ہزار 510 عازمینِ حج روانہ ہوں گے۔ اسلام آباد سے 4، جبکہ کراچی، لاہور، ملتان اور کوئٹہ سے 2، 2 پروازیں روانہ کی جائیں گی، جبکہ سیالکوٹ سے ایک پرواز آپریشن کا حصہ ہوگی۔
حج آپریشن میں پی آئی اے کے ساتھ ساتھ سعودی ایئر بلیو اور ایئر سیال بھی حصہ لے رہی ہیں۔
حکام کے مطابق ملک کے 10 حاجی کیمپوں کے ذریعے عازمین کی مرحلہ وار تربیت، سفری دستاویزات اور ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ پاکستانی اور سعودی ایئرپورٹس پر وزارت مذہبی امور کا عملہ 24 گھنٹے موجود رہ کر رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔
حج فلائٹ آپریشن 31 مئی تک بلا تعطل جاری رہے گا۔