کشمیر بین الاقوامی مسئلہ ہے، بھارت اسے اندرونی رنگ دے رہا ہے: عطا اللّٰہ تارڑ

0
کشمیر بین الاقوامی مسئلہ ہے، بھارت اسے اندرونی رنگ دے رہا ہے: عطا اللّٰہ تارڑ

کشمیر بین الاقوامی مسئلہ ہے، بھارت اسے اندرونی رنگ دے رہا ہے: عطا اللّٰہ تارڑ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک تسلیم شدہ بین الاقوامی تنازع ہے، جبکہ بھارت اسے مسلسل داخلی معاملہ قرار دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اندرونی معاملات کو بیرونی اور بیرونی معاملات کو اندرونی رنگ دے کر حقائق کو مسخ کر رہا ہے، تاہم اب اس کی “مکاری” دنیا کے سامنے واضح ہو چکی ہے۔

عطا اللہ تارڑ کے مطابق ایک سال قبل ہونے والے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر بھارت اب تک تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف 10 منٹ میں ایف آئی آر کا اندراج اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ متن پہلے سے تیار کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ عالمی میڈیا، بھارتی سول سوسائٹی، سیاستدانوں اور تھنک ٹینکس نے بھی اس واقعے پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو ہندوتوا نظریے کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ مختلف ممالک میں سکھ رہنماؤں کے قتل کے شواہد بھی بھارت کے ملوث ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

عطا تارڑ کے مطابق جعفر ایکسپریس اور خضدار سمیت بعض دہشت گردی کے واقعات میں بھی بھارتی کردار کے شواہد موجود ہیں، جو وقتاً فوقتاً عالمی برادری کے ساتھ شیئر کیے جاتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو ماضی میں بھی “معرکہ حق” اور آپریشن “بنیان مرصوص” میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اور وہ اپنی دہشت گردی کی پالیسی میں بھی ناکام ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے