ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی

0
ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی

ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے، جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 85 پیسے پر آ گیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی ریکارڈ کی گئی، جہاں 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 476 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی تھی، جب انڈیکس 1576 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 579 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے