پاکستان امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں متحرک، سفارتی رابطوں میں کردار سامنے آگیا: فنانشل ٹائمز

0
پاکستان امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں متحرک، سفارتی رابطوں میں کردار سامنے آگیا: فنانشل ٹائمز

پاکستان امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں متحرک، سفارتی رابطوں میں کردار سامنے آگیا: فنانشل ٹائمز

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے اور مذاکراتی عمل کو مکمل ناکامی سے بچانے کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اس سفارتی عمل میں ایک اہم اور غیر روایتی کردار ادا کر رہے ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان رابطہ کاری کو برقرار رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اس وقت نازک مرحلے میں ہیں، جہاں باہمی اعتماد کی کمی، اقتصادی پابندیاں اور حالیہ فوجی کشیدگی اہم رکاوٹیں بن چکی ہیں۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان ان پیچیدہ حالات میں دونوں فریقوں کے درمیان رابطے کا پل بننے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ مذاکراتی عمل جاری رہے اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ سفارتی کوششیں کامیاب ہو جاتی ہیں تو نہ صرف مشرق وسطیٰ میں استحکام ممکن ہوگا بلکہ عالمی سطح پر بھی کشیدگی میں کمی کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے