نسیم شاہ ایک بار پھر انجری کا شکار، پی ایس ایل میں واپسی کا میچ ادھورا چھوڑنا پڑا

0
نسیم شاہ ایک بار پھر انجری کا شکار، پی ایس ایل میں واپسی کا میچ ادھورا چھوڑنا پڑا

نسیم شاہ ایک بار پھر انجری کا شکار، پی ایس ایل میں واپسی کا میچ ادھورا چھوڑنا پڑا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ ایک بار پھر انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے انہیں گھٹنے کی انجری کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ نے میچ میں صرف دو اوورز کرائے تھے، تاہم انجری کے باعث انہیں میدان سے باہر جانا پڑا اور وہ دوبارہ کھیل میں واپس نہیں آ سکے۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق ابتدائی میڈیکل معائنہ جاری ہے اور ان کی انجری کی نوعیت سے متعلق حتمی رپورٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑی کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے اور مزید اپ ڈیٹس مناسب وقت پر فراہم کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے