وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر میں مسلح شخص گرفتار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصدیق

0
وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر میں مسلح شخص گرفتار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصدیق

وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر میں مسلح شخص گرفتار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصدیق

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر کے دوران پیش آنے والے واقعے میں ایک مسلح مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کی شناخت 31 سالہ کول ٹوماس ایلن (Cole Thomas Allen) کے طور پر ہوئی ہے جو کیلیفورنیا کا رہائشی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے CNN کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو تقریب کے دوران ہی حراست میں لے لیا اور صورتحال کو قابو میں کر لیا۔

واقعے کے بعد امریکی صدر Donald Trump (ڈونلڈ ٹرمپ) نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social (ٹروتھ سوشل) پر مشتبہ شخص کی تصویر بھی شیئر کی اور تصدیق کی کہ حملہ آور زندہ حالت میں گرفتار ہے۔

اس سے قبل بعض امریکی اور روسی میڈیا اداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ مبینہ شوٹر کو ہلاک کر دیا گیا ہے، تاہم بعد میں اس کی تردید سامنے آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے