پی ایس ایل 11 فائنل: ٹکٹوں کی فروخت 27 اپریل سے شروع ہوگی
پی ایس ایل 11 فائنل: ٹکٹوں کی فروخت 27 اپریل سے شروع ہوگی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت 27 اپریل سے شروع ہوگی۔ فائنل میچ 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق 27 اپریل سے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگی جبکہ 28 اپریل سے فزیکل ٹکٹس صبح 10 بجے سے مقرر کردہ کوریئر سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔
ٹکٹوں کی قیمتوں کے مطابق جنرل انکلوژرز کا ٹکٹ 1500 روپے جبکہ فرسٹ کلاس ٹکٹ 2000 روپے میں دستیاب ہوگا۔ پریمئم ٹکٹ 4000 روپے، وی آئی پی 6000 روپے اور وی آئی پی فرسٹ اینڈ 8000 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ وی وی آئی پی نیو پویلین کا ٹکٹ 10 ہزار روپے جبکہ گیلری ٹکٹ 12 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق فائنل کے موقع پر اختتامی تقریب بھی منعقد کی جائے گی اور شائقین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ میچ سے قبل ساڑھے 6 بجے تک اسٹیڈیم پہنچ جائیں۔