دنیا بھر سے عازمینِ حج کی سعودی عرب آمد جاری، 20 ہزار سے زائد زائرین مدینہ منورہ پہنچ گئے
دنیا بھر سے عازمینِ حج کی سعودی عرب آمد جاری، 20 ہزار سے زائد زائرین مدینہ منورہ پہنچ گئے
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)دنیا بھر خصوصاً پاکستان سے عازمینِ حج کی حج کے لیے مدینہ منورہ آمد کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اب تک مختلف پروازوں کے ذریعے 20 ہزار سے زائد عازمین پہنچ چکے ہیں۔
مدینہ منورہ پہنچنے والے ابتدائی قافلے مکہ مکرمہ روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ طواف اور عمرہ ادا کریں گے۔ سعودی میڈیا کے مطابق وقوف عرفہ جو حج کا رکنِ اعظم ہے، 26 مئی 2026ء بروز منگل کو متوقع ہے۔
سعودی حکام کے مطابق حج کے دوران موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ طبی ماہرین نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ سایہ دار مقامات پر قیام کریں، چھتری کا استعمال کریں اور پانی و مشروبات کا زیادہ استعمال کریں۔
مزید احتیاطی تدابیر کے تحت عازمین کو گردن توڑ بخار، انفلوئنزا اور پولیو سے بچاؤ کے ٹیکے لگوانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ دورانِ حج صحت کے مسائل سے محفوظ رہا جا سکے۔