پی ایس ایل 11 کا لیگ مرحلہ مکمل، پلے آف مقابلوں کا شیڈول جاری
پی ایس ایل 11 کا لیگ مرحلہ مکمل، پلے آف مقابلوں کا شیڈول جاری
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا سنسنی خیز پہلا مرحلہ اختتام کو پہنچ گیا، جہاں آخری لمحات تک دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔
گزشتہ روز حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کے خلاف تاریخی فتح حاصل کر کے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
اس سے قبل کھیلے گئے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔
پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پشاور زلمی 17 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی۔
پلے آف مرحلے میں کوالیفائر میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
پہلا ایلیمینیٹر میچ 29 اپریل کو حیدرآباد کنگزمین اور ملتان سلطانز کے درمیان لاہور میں ہوگا۔
کوالیفائر کی فاتح ٹیم براہِ راست فائنل میں پہنچ جائے گی، جبکہ ہارنے والی ٹیم اور ایلیمینیٹر ون کی فاتح ٹیم یکم مئی کو فائنل میں جگہ بنانے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔