ملک کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار، نشیبی علاقے زیرِ آب

0
ملک کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار، نشیبی علاقے زیرِ آب

ملک کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار، نشیبی علاقے زیرِ آب

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان کے مختلف حصوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

صوبہ پنجاب کے شہروں لاہور، لودھراں، وہاڑی، بورے والا، رحیم یار خان، راجن پور اور جہانیاں میں بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جہانیاں میں بارش کے دوران دیوار گرنے سے 3 افراد زخمی بھی ہو گئے۔

صوبہ سندھ میں گھوٹکی اور اوباڑو میں تیز آندھی کے بعد ہلکی بارش ہوئی، جبکہ قمبر، شہدادکوٹ، سکھر اور شکارپور میں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے