وزیراعظم شہباز شریف کی یورپی یونین وفد سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق

0
وزیراعظم شہباز شریف کی یورپی یونین وفد سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف کی یورپی یونین وفد سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یورپی یونین کے سینئر حکام اور معروف یورپی کمپنیوں کے کاروباری نمائندوں پر مشتمل وفد نے اہم ملاقات کی۔ وفد کی قیادت یورپی کمیشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے انٹرنیشنل پارٹنرشپس کے ڈائریکٹر (ایشیا پیسفک) پیٹرس اسٹبس نے کی، جبکہ یورپی انویسٹمنٹ بینک، ایڈیڈاز، آئیکیا اور دیگر بڑی کمپنیوں کے نمائندے بھی شامل تھے۔

ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور حکومت ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے علاقائی معاشی چیلنجز اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود معیشت کے استحکام کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا سے حالیہ گفتگو کا بھی ذکر کیا، جس میں خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی تھی۔

یورپی وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور موجودہ تجربات کو مثبت قرار دیتے ہوئے توانائی، آئی ٹی اور مواصلات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے