پاکستان کا فتح-II میزائل سسٹم کامیاب تجربہ، جدید ٹیکنالوجی سے لیس
پاکستان کا فتح-II میزائل سسٹم کامیاب تجربہ، جدید ٹیکنالوجی سے لیس
کامیاب تجربہ، جدید
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان نے فتح-II میزائل سسٹم کی کامیاب تربیتی مشق کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ میزائل مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے اور جدید ایویانکس اور جدید ترین نیویگیشنل نظام سے لیس ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مشق کا مقصد فوجی دستوں کی پیشہ ورانہ تربیت کو بہتر بنانا، مختلف تکنیکی پہلوؤں کی توثیق کرنا اور میزائل کے ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا، تاکہ اس کی درستگی اور بقا کی صلاحیت میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
مشق کا مشاہدہ اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ اور پاک فوج کے سینئر افسران نے کیا، جبکہ اس موقع پر اسٹریٹیجک اداروں کے سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔ فورم نے فتح سیریز کے تحت تیار کردہ اس میزائل کی کامیاب مشق کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت، وزیر اعظم پاکستان، چیف آف ڈیفنس فورسز اور مسلح افواج کے سربراہان نے اس کامیابی پر سائنسدانوں، انجینئرز اور متعلقہ عملے کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔