امریکہ میں عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی موجودگی، سوشل میڈیا پر نئی چہ مگوئیاں
امریکہ میں عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی موجودگی، سوشل میڈیا پر نئی چہ مگوئیاں
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی امریکہ میں گلوکار عاصم اظہر کے حالیہ کنسرٹ میں شرکت نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
وائرل ویڈیوز میں ہانیہ عامر کو سرخ ماسک اور کیپ پہنے نسبتاً خود کو نمایاں نہ کرتے ہوئے دیکھا گیا، تاہم مداحوں نے انہیں پہچان لیا۔ کنسرٹ کے دوران وہ عاصم اظہر کے گانوں پر جھومتی، گنگناتی اور بھرپور انداز میں سپورٹ کرتی نظر آئیں۔
ایک موقع پر عاصم اظہر نے اسٹیج سے جھک کر ان سے مصافحہ بھی کیا، جس کے بعد دونوں شخصیات کے تعلق سے متعلق قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئیں۔
یاد رہے کہ ماضی میں بھی ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے تعلقات میڈیا اور سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ حالیہ کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی موجودگی اور ان کے ردِعمل نے ایک بار پھر ان افواہوں کو تقویت دی ہے۔
مزید یہ کہ بعض سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ ہانیہ عامر کے ماسک پر “عاصم علی” درج تھا، تاہم اس بات کی کوئی تصدیق موجود نہیں اور یہ دعویٰ تاحال صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے۔