سرفراز احمد: بابر اور شان کی فارم میں واپسی خوش آئند، بنگلادیش ٹیسٹ سے جیت کا آغاز چاہتے ہیں
سرفراز احمد: بابر اور شان کی فارم میں واپسی خوش آئند، بنگلادیش ٹیسٹ سے جیت کا آغاز چاہتے ہیں
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور شان مسعود کا بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل فارم میں آنا ٹیم کے لیے مثبت اشارہ ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے بتایا کہ پشاور زلمی کے کھلاڑی فائنل کے بعد بنگلادیش میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے، جبکہ دیگر 12 سے 13 کھلاڑیوں پر مشتمل کیمپ بھرپور انداز میں جاری ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کی مکمل توجہ ریڈ بال کرکٹ پر مرکوز ہے، جبکہ وائٹ بال کرکٹ سے متعلق فیصلے پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا۔
ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل کو موقع دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں۔
سرفراز احمد نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نئے سائیکل کا آغاز کامیابی کے ساتھ کرنا چاہتی ہے۔