فیفا کا بڑا اقدام: جلاوطن افغان خواتین فٹبالرز کو عالمی مقابلوں میں واپسی کا موقع
فیفا کا بڑا اقدام: جلاوطن افغان خواتین فٹبالرز کو عالمی مقابلوں میں واپسی کا موقع
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)فیفا نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے افغان خواتین فٹبالرز کو بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کا نیا موقع فراہم کر دیا ہے۔
اس اقدام کے تحت وہ کھلاڑی، جو طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک چھوڑنے پر مجبور ہو گئی تھیں، اب دوبارہ عالمی سطح پر کھیل سکیں گی۔
افغانستان کی خواتین قومی ٹیم نے 2021 میں طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے کوئی باضابطہ بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا، کیونکہ نئی حکومت نے خواتین کی تعلیم، ملازمت اور کھیلوں پر سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ ان حالات کے باعث کئی باصلاحیت کھلاڑی جلاوطنی اختیار کرنے یا کھیل چھوڑنے پر مجبور ہوئیں۔
فیفا کی گزشتہ سال منظور ہونے والی نئی حکمت عملی کے تحت افغان ویمن یونائیٹڈ کے قیام کی راہ ہموار ہوئی، جو بیرون ملک مقیم افغان خواتین کھلاڑیوں کو منظم انداز میں کھیلنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔
فیفا کے صدر کے مطابق یہ اقدام نہ صرف افغان خواتین کے لیے امید کی نئی کرن ہے بلکہ ان دیگر ممالک کے لیے بھی مثال بن سکتا ہے جہاں ٹیمیں مختلف وجوہات کی بنا پر بین الاقوامی سطح پر رجسٹر نہیں ہو پاتیں۔