11 سالہ سعد جہانگیر منج نے شطرنج میں تاریخ رقم کر دی، اے آئی ایم ٹائٹل حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

0

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)سعد جہانگیر منج نے شطرنج کی دنیا میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ایرینا انٹرنیشنل ماسٹر (AIM) کا اعزاز اپنے نام کیا۔

11 سالہ سعد کی اس شاندار کامیابی کو پاکستان اسپورٹس بورڈ سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ بورڈ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس کامیابی کو ملک کے لیے قابلِ فخر لمحہ قرار دیتے ہوئے نوجوانوں کے لیے ایک متاثر کن مثال کہا ہے۔

فیصل ایوب کھوکھر، وزیرِ کھیل پنجاب، نے بھی سعد جہانگیر منج کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شطرنج سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے