کراچی میں دانش اسکول منصوبہ، اورنگی ٹاؤن میں تعلیم کے نئے دور کا آغاز
کراچی میں دانش اسکول منصوبہ، اورنگی ٹاؤن میں تعلیم کے نئے دور کا آغاز
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کو اس کا حق دینے کے لیے پہلا عملی قدم اٹھا لیا گیا ہے اور جلد وزیر اعظم بھی دانش اسکول کا افتتاح کریں گے۔
انہوں نے یہ بات اورنگی ٹاؤن میں دانش اسکول پروجیکٹ کے دورے کے موقع پر کہی، جہاں انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں تعلیم کی شدید ضرورت اور شوق موجود ہے اور یہاں نظریہ پاکستان آج بھی زندہ ہے۔
اس موقع پر رکن قومی اسمبلی امین الحق نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن کے لوگوں کا دیرینہ خواب پورا ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق تقریباً 3 ارب روپے کی لاگت سے بننے والا یہ تعلیمی منصوبہ انٹرمیڈیٹ تک تعلیم فراہم کرے گا۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیر اعظم پاکستان، وفاقی کابینہ اور میئر کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس منصوبے کو تعلیم کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا۔