ملک بھر میں بارش اور ژالہ باری کا الرٹ، کئی شہروں میں طوفانی موسم کی پیشگوئی
ملک بھر میں بارش اور ژالہ باری کا الرٹ، کئی شہروں میں طوفانی موسم کی پیشگوئی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
پنجاب کے متعدد اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ جن شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ان میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم اور سیالکوٹ شامل ہیں۔
اسی طرح لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال، نارووال اور گجرات سمیت دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
مزید برآں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں جیسے گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر، غذر، دیامر، استور، مظفرآباد اور نیلم ویلی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔