پی ایس ایل فائنل: پی سی بی نے اسٹیڈیم انٹری کے لیے سخت ہدایات جاری کر دیں

0
پی ایس ایل فائنل: پی سی بی نے اسٹیڈیم انٹری کے لیے سخت ہدایات جاری کر دیں

پی ایس ایل فائنل: پی سی بی نے اسٹیڈیم انٹری کے لیے سخت ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے فائنل میچ کے لیے شائقین کی انٹری سے متعلق ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

ہدایت نامے کے مطابق شائقین کو میچ دیکھنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ اور فزیکل یا ڈیجیٹل ٹکٹ ساتھ لانا لازمی ہوگا۔

پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ شائقین کو پاکستان اور پی ایس ایل ٹیموں کے پرچم لانے کی اجازت ہوگی، تاہم کچھ اشیاء اسٹیڈیم میں لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ان میں ائیر پوڈز، ہیڈفونز، پاور بینک، پانی کی بوتلیں، کیمرے اور باہر کا کھانا شامل ہیں۔

یہ اقدامات سیکیورٹی اور میچ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں تاکہ شائقین بلا رکاوٹ میچ سے لطف اندوز ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے