شہباز شریف کی نواز شریف سے اہم ملاقات، سیاسی و معاشی امور پر مشاورت متوقع
شہباز شریف کی نواز شریف سے اہم ملاقات، سیاسی و معاشی امور پر مشاورت متوقع
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف آج مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں خاص طور پر گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی اور پارٹی سطح پر آئندہ اقدامات پر غور ہوگا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم ملک میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور اس کے معیشت پر اثرات سے بھی پارٹی قائد کو آگاہ کریں گے اور حکومتی معاشی اقدامات پر اعتماد میں لیں گے۔