جمائما گولڈ اسمتھ کی منگنی، برطانوی ارب پتی کیمرون اوریلی سے تعلق کی تصدیق
جمائما گولڈ اسمتھ کی منگنی، برطانوی ارب پتی کیمرون اوریلی سے تعلق کی تصدیق
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)جمائما گولڈ اسمتھ، جو پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ہیں، نے معروف ارب پتی فنانسر سے منگنی کر لی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمائما نے آئرش-آسٹریلوی ارب پتی سرمایہ کار کیمرون اوریلی سے منگنی کی ہے۔ دونوں کے درمیان تعلق گزشتہ ایک سال سے قائم تھا جو اب منگنی میں تبدیل ہو گیا ہے۔
کیمرون اوریلی ایک معروف سرمایہ کار ہیں اور متعدد بین الاقوامی کمپنیوں میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ وہ سابق میڈیا ٹائیکون سر انتھونی اوریلی کے بیٹے بھی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دونوں کی ملاقات پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے دوران ہوئی تھی جو بعد ازاں دوستی اور پھر تعلق میں تبدیل ہو گئی۔ جوڑا زیادہ تر وقت لندن اور سوئٹزرلینڈ میں گزارتا ہے، جبکہ جمائما کے اہل خانہ بھی ان سے ملاقات کر چکے ہیں۔