پاکستان کا بھارت کو واضح پیغام: مہم جوئی سے باز رہنے کی وارننگ، آبی جارحیت اعلانِ جنگ قرار

0
پاکستان کا بھارت کو واضح پیغام: مہم جوئی سے باز رہنے کی وارننگ، آبی جارحیت اعلانِ جنگ قرار

پاکستان کا بھارت کو واضح پیغام: مہم جوئی سے باز رہنے کی وارننگ، آبی جارحیت اعلانِ جنگ قرار

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان نے پہلگام واقعے کی آڑ میں ممکنہ بھارتی اقدامات سے قبل ہی خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی خطے کے امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے 2 مئی 2025 کو اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کے اقدامات علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور پاکستان نے پہلے ہی اس کے عزائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا اور یہ مؤقف ہر سطح پر پیش کیا جا چکا ہے، تاہم ملک اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

عاصم افتخار احمد کے مطابق بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی آبی جارحیت کو اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشیدگی کم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی ثالثی قبول کرنے پر آمادہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے