امریکا پر ’قزاقی‘ کا اعتراف: ایران کا ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل
امریکا پر ’قزاقی‘ کا اعتراف: ایران کا ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایرانی بحری جہازوں سے متعلق بیان دراصل امریکا کے اقدامات کی "مجرمانہ نوعیت” کا کھلا اعتراف ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے ایرانی جہازوں پر قبضے کو قزاقی سے تشبیہ دینا کوئی لغزش نہیں بلکہ ایک سنجیدہ اور واضح بیان ہے، جو بین الاقوامی بحری قوانین کی خلاف ورزی کو ظاہر کرتا ہے۔
ترجمان کے مطابق امریکا کے اقدامات عالمی بحری سفر کے اصولوں کے منافی ہیں اور اس پر عالمی برادری کو فوری توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ ایسی کھلی خلاف ورزیوں کو معمول بنانے کی کوششوں کو مسترد کیا جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے دوران امریکی بحریہ کا کردار "قزاقوں جیسا” ہے۔