وزیر دفاع خواجہ آصف: بھارت کو شکست، پراکسی وار کے الزامات، خطے میں امن کی خواہش

0
وزیر دفاع خواجہ آصف: بھارت کو شکست، پراکسی وار کے الزامات، خطے میں امن کی خواہش

وزیر دفاع خواجہ آصف: بھارت کو شکست، پراکسی وار کے الزامات، خطے میں امن کی خواہش

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کو شکست دے کر اس کا غرور مٹی میں ملا دیا ہے اور اب بھارت دوبارہ پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت، افغانستان کے ذریعے پاکستان کے خلاف پراکسی وار کر رہا ہے اور افغان سرزمین کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض عناصر کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے جو خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان خطے میں ایک اچھے ہمسائے کے طور پر امن کا خواہاں ہے اور تمام ممالک کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی اور علاقائی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے