ایران کی نئی تجاویز کا جلد جائزہ لوں گا، دوبارہ حملے کے امکانات موجود ہیں، ٹرمپ
ایران کی نئی تجاویز کا جلد جائزہ لوں گا، دوبارہ حملے کے امکانات موجود ہیں، ٹرمپ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں ایران کی تازہ ترین تجاویز موصول ہو چکی ہیں اور وہ ان کا جلد جائزہ لیں گے، تاہم ان کے مطابق یہ توقع نہیں کہ یہ تجاویز قابلِ قبول ہوں گی۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا کی جانب سے ایران پر نافذ کی جانے والی پابندیاں اور اقدامات "دوستانہ ناکہ بندی” کے مترادف ہیں۔ انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ ایران پر مزید حملوں کے امکانات موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران نے اب تک جو اقدامات کیے ہیں اس کی مکمل قیمت ادا نہیں کی گئی، جبکہ امریکا کی مذاکراتی صلاحیت لامحدود ہے۔
ٹرمپ نے امریکی کانگریس کے بعض ارکان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ یا اقدامات کی منظوری کے معاملات کو پیچیدہ بنا کر مذاکراتی عمل کو محدود کرنا چاہتے ہیں۔
اسی دوران انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ امریکا جرمنی سے پانچ ہزار سے زائد فوجی واپس بلائے گا۔