پاکستان کا دفاعی تجربہ: ابدالی میزائل سسٹم کے کامیاب ٹیسٹ کا اعلان

0
پاکستان کا دفاعی تجربہ: ابدالی میزائل سسٹم کے کامیاب ٹیسٹ کا اعلان

پاکستان کا دفاعی تجربہ: ابدالی میزائل سسٹم کے کامیاب ٹیسٹ کا اعلان

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)گزشتہ سال 3 مئی کو پاکستان نے جنگی مشق انڈس کے تحت ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا، جسے دفاعی حلقوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ میزائل ابدالی میزائل سسٹم زمین سے زمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور تقریباً 450 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

حکام کے مطابق اس تجربے کا مقصد افواج کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنا اور جدید نیوی گیشن سمیت تکنیکی پہلوؤں کو بہتر بنانا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس کامیاب تجربے کے ذریعے پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کو مزید مضبوط کیا ہے اور خطے میں کسی بھی ممکنہ خطرے کے تناظر میں تیاری کا پیغام دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے