پاکستان سپر لیگ 11 کا شاندار اختتام، پشاور زلمی دوسری بار چیمپئن
پاکستان سپر لیگ 11 کا شاندار اختتام، پشاور زلمی دوسری بار چیمپئن
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا اختتام شاندار انداز میں ہوا، جس کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔ میچ سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب اور آتش بازی نے شائقینِ کرکٹ کو خوب محظوظ کیا۔
فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 2 سنچریوں کی مدد سے 588 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز کا اعزاز حاصل کیا اور حنیف محمد کیپ اپنے نام کی۔
اسی ٹیم کے سفیان مقیم نے 22 وکٹیں لے کر بہترین بولر کا اعزاز حاصل کیا اور فضل محمود کیپ جیتی۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایلیمینیٹر 2 کے آخری اوور میں 6 رنز کا کامیاب دفاع کرنے والے حنین شاہ کو بہترین ایمرجنگ پلیئر قرار دیا گیا، جن کی کارکردگی نے حیدرآباد کنگزمین کو فائنل تک رسائی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔