اپریل 2026 میں غیر معمولی بارشیں، معمول سے 65 فیصد زیادہ ریکارڈ

0
اپریل 2026 میں غیر معمولی بارشیں، معمول سے 65 فیصد زیادہ ریکارڈ

اپریل 2026 میں غیر معمولی بارشیں، معمول سے 65 فیصد زیادہ ریکارڈ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ کلائمٹ سمری کے مطابق ملک بھر میں اپریل 2026 کے دوران بارشیں معمول سے 65 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئیں، جبکہ اوسط بارش 41.1 ملی میٹر رہی جو حالیہ برسوں میں نمایاں اضافہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپریل کا اوسط درجہ حرارت 25.0 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو مجموعی طور پر معمول کے مطابق ہے، تاہم دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری کم جبکہ رات کا درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق شہید بینظیرآباد میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ مٹھی گرم ترین مقام رہا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.9 ڈگری سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا۔

دوسری جانب کالام اور مالم جبہ میں کم ترین درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ایل نینو اور لا نینا دونوں کی صورتحال غیر فعال (نیوٹرل) ہے۔ تاہم موسمیاتی ماڈلز کے مطابق آئندہ مہینوں میں ایل نینو کے فعال ہونے کا امکان ہے، جبکہ انڈین اوشن ڈائی پول بھی نیوٹرل فیز میں داخل ہو چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے